بچوں کی اسمگلنگ کیس:ڈاکٹر مدیحہ کو پیش نہ کرنے پر عدالت برہم

بچوں کی اسمگلنگ کیس:ڈاکٹر مدیحہ کو پیش نہ کرنے پر عدالت برہم

کراچی(این این آئی)وفاقی اینٹی کرپشن عدالت میں بچوں کی مبینہ اسمگلنگ اور دستاویزات میں ردوبدل سے متعلق مقدمے کی سماعت ہوئی۔

مرکزی ملزم صارم برنی، عالیہ برنی اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے ، تاہم ویمن جیل حکام ڈاکٹر مدیحہ کو عدالت میں پیش نہ کرسکے ۔ملزمہ کی عدم پیشی پر عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ویمن جیل حکام کو آئندہ سماعت پر ڈاکٹر مدیحہ کو ہر صورت پیش کرنے کی ہدایت کی۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت اگست کے دوسرے ہفتے تک ملتوی کردی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...