کریم آباد انڈر پاس کے اطراف انسدادتجاوزات کی ہدایت

کریم آباد انڈر پاس کے اطراف انسدادتجاوزات کی ہدایت

ٹریفک کی روانی بہتر بنانے سے متعلق کام فوری مکمل کیے جائیں،وزیربلدیاتتمام ترقیاتی اسکیموں اور معاون کاموں کو بھی بیک وقت مکمل کیا جائے ،ناصرشاہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ کے وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ کی زیر صدارت کراچی میں جاری ترقیاتی منصوبوں، ٹریفک کی روانی، سرکاری افسران و ملازمین کی تعیناتیوں اور محکمانہ امور سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت، درپیش مسائل اور ان کے فوری حل کیلئے مختلف تجاویز پر تفصیلی غور کیا گیا۔اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری لوکل گورنمنٹ، ڈائریکٹر جنرل کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی اے )، فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او) کے نمائندوں اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

وزیر بلدیات نے کریم آباد انڈر پاس کے حوالے سے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ انڈر پاس کے اطراف قائم تمام تجاوزات کو فوری طور پر ختم کیا جائے تاکہ منصوبے کی افادیت برقرار رہے اور شہریوں کو بلا رکاوٹ آمدورفت کی سہولت میسر آسکے۔ انہوں نے کہا کہ کریم آباد انڈر پاس کو ٹریفک کی روانی بہتر بنانے اور عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنے کا موثر ذریعہ بنایا جائے اور اس سے متعلق تمام بقایا کام فوری طور پر مکمل کیے جائیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی ترقیاتی منصوبے کی تکمیل کے ساتھ اس سے منسلک تمام ترقیاتی اسکیموں اور معاون کاموں کو بھی بیک وقت مکمل کیا جائے تاکہ شہریوں کو مکمل ریلیف فراہم کیا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...