جماعت اہلِ سنت کے صدر ٹاؤن کی تنظیم نو

جماعت اہلِ سنت کے  صدر ٹاؤن کی تنظیم نو

کراچی(این این آئی)جماعت اہلِ سنت پاکستان کراچی کے صدر ٹاؤن کا تنظیمی اجلاس کراچی کے ناظم سید رفیق شاہ کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں صدر ٹاؤن کی تنظیم نو کے سلسلے میں نئے عہدیداروں کا اعلان کیا گیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سید رفیق شاہ نے کہا کہ جماعت اہلِ سنت کا بنیادی مقصد ملک میں امن و استحکام، عشقِ رسولؐ کے فروغ اور مسلکِ اہلِ سنت کی صحیح تعلیمات کو عام کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تنظیم کی مضبوطی، کارکنان کی دینی و تنظیمی تربیت اور عوامی خدمت جماعت کی اولین ترجیحات ہیں۔انہوں نے نو منتخب عہدیداروں پر زور دیا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں دیانت داری، اخلاص اور احساسِ ذمہ داری کے ساتھ ادا کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...