ہیوی ٹریفک نے ایک اور گھر اجاڑ دیا

 ہیوی ٹریفک نے  ایک اور گھر اجاڑ دیا

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک )شہر قائد میں ہیوی ٹریفک کے حادثات کا سلسلہ جاری ہے جس میں ایک اور گھر اجڑ گیا۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیل ٹاؤن میں گلشن حدید موڑ کے قریب ٹریلر کی موٹرسائیکل کو ٹکر کا حادثہ پیش آیا۔حادثے کے وقت موٹرسائیکل پر 2 افراد سوار تھے جن میں سے ایک زخمی جبکہ دوسرا موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ریسکیو حکام کے مطابق ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت 17 سالہ عثمان سکنہ شاہ لطیف ٹاؤن سے ہوئی جبکہ زخمی کی شناخت نہیں ہوسکی۔ریسکیو رضاکاروں نے لاش اور زخمی کو ضابطے کی کارروائی کیلیے جناح اسپتال منتقل کردیا۔اسٹیل ٹاون پولیس کے مطابق حادثے کے فوری بعد پولیس نے کارروائی کرکے ٹریلر ڈرائیور کو گرفتار کرکے ٹریلر تحویل میں لے لیا اور قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...