کورنگی صنعتی ایریا کے تھانے کے اہلکار کی خاتون سے مبینہ زیادتی

کورنگی صنعتی ایریا کے تھانے کے اہلکار کی خاتون سے مبینہ زیادتی

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)کورنگی صنعتی ایریا کے تھانے کے اہلکار نے خاتون کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔متاثرہ خاتون کی درخواست کے باوجود 7 دن بعد مقدمہ درج کیا گیا تاہم ملزم پولیس اہلکار کو تاحال گرفتار نہیں کیا جا سکا۔

متاثرہ خاتون نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں پولیس پر پیٹی بھائی کو بچانے کا الزام عائد کیا ہے ۔متاثرہ خاتون کی مدعیت میں درج مقدمے کے مطابق ملزم پولیس اہلکار تھانہ کورنگی صنعتی ایریا کے شعبہ آئی ٹی میں تعینات ہے ۔متاثرہ خاتون ملزم پولیس اہلکار کی اہلیہ کی دوست ہے ، ملزم دھوکے سے اپنے گھر لے کر گیا، گھر پہنچی تو ملزم کی اہلیہ موجود نہیں تھی، اسلحے کے زور پر پولیس اہلکار نے زیادتی کی کوشش کی۔خاتون کے مطابق ملزم پولیس اہلکار نور نے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...