اداکار ساجد حسن کے بیٹے سمیت 2 ملزمان کی ضمانت برقرار

 اداکار ساجد حسن کے بیٹے  سمیت 2 ملزمان کی ضمانت برقرار

کراچی (این این آئی) مقامی عدالت میں منشیات رکھنے اور سپلائی کرنے کے مقدمے کی سماعت فاضل جج کی رخصت کے باعث بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کردی گئی۔

اداکار ساجد حسن کے بیٹے ملزم ساحر حسن اور ملزم میر مکرم عدالت میں پیش ہوئے ۔ مقدمے میں شریک ملزمان باذل عاشق اور یحییٰ کو اشتہاری قرار دیا جاچکا ہے ۔پولیس کے مطابق دونوں ملزمان کو ڈیفنس کے علاقے سے گرفتار کرکے ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں ویڈ (چرس) برآمد کی گئی تھی۔ ساحر حسن اور میر مکرم عبوری ضمانت پر ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...