ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس کا کومبنگ آپریشن،2ملزمان گرفتار
کراچی(اے پی پی) ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا کی حدود میں کومبنگ اینڈسرچ آپریشن کے دوران گھر گھر تلاشی میں2مبینہ ملزمان کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں گٹکا ماوا اوردیگرسامان برآمد کرلیا۔
ہفتہ کو ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل کے مطابق پولیس نے گرفتار ملزمان سدیس اورسرفراز کے قبضے سے 4پلاسٹک کے ٹب، گیلی چھالیہ، 2 خالی ڈرم، چونا، مکس پتی اور100پیکٹ تیار گٹکا ماوا برآمدکرلیا ہے ۔ ایس ڈی پی او نیو کراچی کی زیرِ نگرانی آپریشن میں ایس ایچ اوز تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا،بلال کالونی، موبائل تھانہ ایف بی ایریا، موبائل تھانہ گبول ٹاؤن اور موبائل تھانہ نیو کراچی کے افسران و جوانوں نے حصہ لیا۔آپریشن میں تلاش ڈیوائس آپریٹرز، سی سی ٹی وی فوکل پرسن، انٹیلی جنس سٹاف اور لیڈیز پولیس اپنے فرائض سرانجام دیتے رہے ۔ تقریباً 15گھروں اور 10چائے کے ہوٹلوں کی تلاشی لی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments