محراب پور:چولہے کی چنگاری سے 2گھر جل کر راکھ ہوگئے

محراب پور:چولہے کی چنگاری  سے 2گھر جل کر راکھ ہوگئے

محراب پور(نمائندہ دنیا)پھل تھانے کی حدود گاؤں عیسیٰ خان مری میں زمیندار نذیر مری کی اراضی پر بیٹھے ہوئے کسانوں محمد زاہد اور صحبت پلھ کے گھروں کو چولہے کی چنگاری سے آگ لگ گئی۔۔۔

 جس سے گھروں میں رکھا ہوا اناج، فرنیچر، صندوق، ملبوسات، برقی آلات جل کر راکھ ہوگئے آگ کی شدت اتنی شدید تھی کہ کسان بمشکل اپنے اہل خانہ کو گھروں سے نکال پائے ، متاثرین کا کہنا تھا کہ محکمہ فائر برگیڈ کو اطلاع دی گئی لیکن وہ نہیں پہنچے مقامی افراد کی مدد سے آگ کو بجھایا ان کالاکھوں روپے کا نقصان ہوا ہے وہ کھلے آسمان تلے آ گئے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...