محراب پور:مہران ہائی وے پرفائرنگ، سماجی رہنما جاں بحق

محراب پور:مہران ہائی وے پرفائرنگ، سماجی رہنما جاں بحق

سیٹھ ممتاز علی آباد پل کے پاس نشانہ بنے، حادثے میں باپ ہلاک، بیٹا زخمیلاڑکانہ میں ٹرانسفارمر کی مرمت کرتے ہوئے کرنٹ سے مکینک جاں بحق

محراب پور، لاڑکانہ (نمائندگان)محراب پور میں فائرنگ، حادثے میں سماجی رہنما سمیت 2افراد جاں بحق ہوگئے ، جبکہ لاڑکانہ میں کرنٹ سے مکینک چل بسا۔ محراب پور کے قریب مہران ہائی وے پر علی آباد پل کے پاس مسلح افراد نے جیپ پر اندھا دھند فائرنگ کر دی ، جس میں آکرو کا رہائشی سیٹھ ممتاز عرف جاجو راجپر جاں بحق ہوگیا، سماجی رہنما رہزنوں کی فائرنگ میں جاں بحق ہوا یا ٹارگٹ کلنگ ہوئی، پولیس معمہ حل کرنے میں ناکام ہے ۔ ادھر ہنگورجہ قومی شاہراہ پر ٹرالر کی زد میں آکر وڈا بھیلار کا رہائشی موٹر سائیکل سوار اقرب علی بھیلار جاں بحق، انکا بیٹا زخمی ہوگیا۔

جسے گمس اسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ مہران ہائی وے پر شہباز ہوٹل کے سامنے ٹرک کی زد میں آکر گاؤں امن کا رہائشی موٹر سائیکل سوارنوجوان صحبت خان ولد جنگو مری شدید زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق نوجوان کی ٹانگ ٹوٹ گئی جسے نواب شاہ اسپتال منتقل کر دیا گیا ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ لاڑکانہ شہر کے ٹیکنیکل کالج میں ٹرانسفارمر کی مرمت کرتے ہوئے نجی مکینک گلفام ابڑو کرنٹ لگنے سے جھلس کر شدید زخمی ہوگیا، جسے تشویشناک حالت میں ٹراما سینٹر منتقل کیا گیا، جہاں وہ دورانِ علاج دم توڑ گیا، علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ گلفام ٹرانسفارمر پر چڑھ کر کام کر رہا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...