جیکب آباد:گاؤں جلانے پرسرداروں کے نام شامل کرنیکی درخواست مسترد
جیکب آباد (نمائندہ دنیا)انسداد دہشت گردی شکارپور کی عدالت نے پسند کی شادی پر گاؤں جلانے کے کیس میں سردار احمد علی چنہ اور سردار صدام برڑو کے نام مقدمے میں شامل کرنے سے متعلق درخواست مسترد کردی۔۔۔
جس کے بعد مدعی فریق نے عدالتی فیصلے کے خلاف سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان کیا ہے ۔مدعی فریق کا مؤقف ہے کہ پولیس نے مقدمے میں بااثر سرداروں کے نام شامل نہیں کیے ، جس کے خلاف عدالت سے رجوع کیا گیا تھا۔وکیل کا کہنا تھا کہ مدعی فریق اپنے مؤقف اور دستیاب شواہد کی بنیاد پر قانونی جنگ جاری رکھے گا۔واقعے کے حوالے سے مدعی فریق نے مطالبہ کیا کہ پسند کی شادی کے بعد گھروں کو جلانے کے واقعے کی شفاف تحقیقات کی جائیں اور تمام ذمہ دار افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments