میرپور خاص:ٹھیکیداروں کوترقیاتی کاموں کیلئے فراہم رقم کی تفصیل ہائیکورٹ طلب
میرپور خاص (بیورو رپورٹ) 27مختلف کالونیوں میں ترقیاتی کاموں میں مبینہ گھپلوں کے کیس میں سندھ ہائیکورٹ سرکٹ بینچ نے لوکل گورنمنٹ کے پروجیکٹ ڈائریکٹر سے ٹینڈر کی کاپی، ٹھیکیداروں کی فہرست اور انہیں ادا کی گئی رقم کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔
27مختلف کالونیوں میں ترقیاتی کاموں میں مبینہ گھپلوں کے کیس میں سندھ ہائیکورٹ سرکٹ بینچ نے لوکل گورنمنٹ کے پروجیکٹ ڈائریکٹر سے ٹینڈر کی کاپی، ٹھیکیداروں کی فہرست اور انہیں ادا کی گئی رقم کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔جسٹس ذوالفقار علی سانگی اور جسٹس امجد علی بوہیو پر مشتمل ڈویژن بینچ نے متعلقہ افسر کو 16 ستمبر کو ذاتی طور پر عدالت میں پیش ہوکر مطلوبہ تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments