نوڈیرو:فصل پراسپرے کرتے کسان جاں بحق، 3بے ہوش

نوڈیرو:فصل پراسپرے کرتے کسان جاں بحق، 3بے ہوش

گاؤں بھونبھٹ میں واقعہ، ہدایت اللہ اسپتال میں چل بسا، نثار کی حالت تشویشناک

نوڈیرو(نمائندہ دنیا)نوڈیرو کے قریب گاؤں بھونبھٹ پور میں دھان کی فصل پر زہریلی دوا کا اسپرے کرنے کے دوران چار کسانوں کی طبیعت خراب ہوگئی اور وہ بے ہوش ہوگئے ، متاثرہ افراد ہدایت اللہ لاشاری، رابیل کھکھرانی، نثار احمد اور عزیز اللہ کو فوری طور پر علاج کے لیے نوڈیرو اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں 50 سالہ ہدایت اللہ لاشاری دورانِ علاج دم توڑ گیا، اسپتال ذرائع کے مطابق رابیل کھکھرانی اور عزیز اللہ کو طبی امداد کے بعد ہوش میں لایا گیا اور ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے ، جبکہ نثار احمد کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث اسے مزید علاج کے لیے لاڑکانہ منتقل کردیا گیا، بتایا جاتا ہے کہ چاروں افراد فصل پر زرعی دوا کا اسپرے کر رہے تھے کہ اسی دوران ان کی طبیعت خراب ہوئی۔ ہدایت اللہ لاشاری کی موت کی حتمی وجہ کا تعین متعلقہ طبی و قانونی کارروائی کے بعد ہی ہوسکے گا، ضروری کارروائی مکمل کرنے کے بعد ہدایت اللہ لاشاری کی میت ورثاء آبائی گاؤں وسطڑا لے گئے ، جہاں میت پہنچنے پر گھر میں کہرام مچ گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...