ملک کے ہر ڈویژن کو صوبہ بنایا جائے ، مسلم لیگ ق
کراچی (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ق) کی مرکزی مجلس عاملہ کے رکن محمد صادق شیخ نے وفاقی وزیر اور مسلم لیگ (ق) کے مرکزی سینئر نائب صدر چودھری سالک حسین کے اس مؤقف کی مکمل حمایت کی ہے کہ نئے انتظامی یونٹس کے بجائے ہر ڈویژن کو صوبے کا درجہ دیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی آبادی کے تناظر میں نئے صوبوں کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے ، بصورت دیگر چند دہائیوں بعد ایک بار پھر یہی بحث سامنے ہوگی۔انہوں نے کہا کہ چند عناصر اپنے مفادات کے باعث نئے صوبوں کے قیام کی مخالفت کر رہے ہیں، حالانکہ اس سے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی، مسائل کے حل اور ترقی کے مواقع بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔نوجوان نسل اب اپنے حقوق اور مسائل کے حل کیلئے مؤثر انتظامی نظام چاہتی ہے ، اس لیے نئے صوبوں کا قیام عوامی ضرورت بن چکا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments