مشرق وسطیٰ جنگ سے دنیا معاشی بحران کے دہانے پر، تنظیم اسلامی

مشرق وسطیٰ جنگ سے دنیا معاشی بحران کے دہانے پر، تنظیم اسلامی

مسلم ممالک کولڑا کریہود ونصاریٰ گریٹر اسرائیل کی راہ ہموار کررہے ، شجاع الدین

دادو (نامہ نگار) مشرقِ وسطی میں پھیلتی جنگ نے پوری دنیا کو ایک بڑے معاشی بحران کے دھانے پر لاکھڑا کیا ہے۔ اسرائیل اور امریکہ مسلم ممالک کو آپس میں لڑا کر گریٹر اسرائیل کے ابلیسی منصوبے کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ مسلم ممالک اپنے اصل دشمن یعنی صیہونیوں کے خلاف عملی اقدامات کے لیے متحد ہوں۔ تنظیم اسلامی کے امیر شجاع الدین شیخ نے ایک بیان میں کہا کہ امریکہ اور ایران کے مابین بڑھتے تصادم نے خطے کو لپیٹ میں لے رکھا ہے ۔ ایک طرف امریکہ ماضی قریب میں کیے تمام وعدوں اور معاہدوں کو سرعام پامال کرکے ایران پر تابڑ توڑ بڑے حملے کر رہا ہے تو دوسری طرف ایران خلیجی ممالک میں امریکی جہازوں سمیت بعض مسلم ممالک میں موجود امریکی اڈوں کے علاوہ شہری تنصیبات پر بھی حملے کر رہا ہے ، جن میں نقصان مسلمانوں کا ہی ہو رہا ہے۔

پھر یہ کہ حوثیوں کے سعودی عرب پر جاری حملوں اور علاقے کی بندرگاہوں اور پانی کی اہم ترین گزرگاہوں پر قبضے نے دنیا کو ایک بڑے معاشی بحران کے دھانے پر لاکھڑا کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل تو چاہتے ہی یہی ہیں کہ مسلم ممالک آپس کی خانہ جنگی میں ملوث رہیں اور کمزور تر ہوتے جائیں۔ اسرائیل چاہتا ہے کہ پاکستان اور ترکیہ کو بھی اِس جنگ میں ملوث کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم ممالک کو اگر اب بھی سمجھ نہ آئی کہ صیہونی گریٹراسرائیل کے ابلیسی منصوبے کی تکمیل کے لیے انہیں استعمال کر رہے ہیں تو تباہی سے بچانے والا کوئی نہ ہوگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...