سندھ اسمبلی کا بلدیاتی ترمیمی بل مسترد کرتے ہیں،منعم ظفر
پیپلز پارٹی نے کراچی کے اداروں اور وسائل پر قبضہ کیا ہواہے ،پریس کانفرنسدھرنا گاہ میں 11ستمبر، سانحہ بلدیہ فیکٹری کے حوالے سے بھی خصوصی تقریب
کراچی (اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے گورنر ہاؤس پر جاری جماعت اسلامی کے دھرنے کے 28ویں دن ہفتہ کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا کہ پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت کا سندھ اسمبلی میں پیش کردہ سندھ لوکل گورنمنٹ بل 2026کا بنیادی مقصد قابض میئر کو سیاسی ایڈمنسٹریٹر بنا کر مدت ملازمت میں توسیع کرناہے ، جماعت اسلامی اس بلدیاتی ترمیمی بل کو مکمل طور پر مسترد کرتی ہے ، پیپلز پارٹی نے کراچی کے اداروں اور وسائل پر قبضہ کیا ہواہے اور اختیارات و وسائل نچلی سطح پر ٹاؤن اور یوسیز میں منتقل کرنے پر تیار نہیں ہے ، ہمارا واضح اور دو ٹوک مطالبہ ہے کہ آئین کے آرٹیکل 140-Aکے تحت اختیارات و وسائل نچلی سطح پر منتقل کیے جائیں، ٹاؤن اور یوسیز کو ترقیاتی فنڈز دیے جائیں، قابض میئر شہر میں اربوں روپے مالیت کی زمینوں کی بندر بانٹ کے اپنے منصوبے سامنے آنے پر بوکھلاہٹ کا شکار ہیں، قابض میئر کو کے ایم سی کی اربوں روپے مالیت کی قیمتی اراضی کی بندر بانٹ اور لوٹ مار کرنے کی اجازت نہیں دیں گے ۔دریں اثناء دھرنا گاہ میں 11ستمبر، سانحہ بلدیہ فیکٹری کے حوالے سے بھی خصوصی تقریب منعقد ہوئی جس میں شہداء کے اہل خانہ اور متاثرین بڑی تعداد میں شریک ہوئے ۔ تقریب سے منعم ظفر خان، رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق، پبلک ایڈ کمیٹی کراچی کے سیکریٹری نجیب ایونی، سانحہ بلدیہ فیکٹری متاثرین کے رہنما محمد صابر و دیگر نے بھی خطاب کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments