جے ایس ایم یو کے 31 طلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیم

جے ایس ایم یو کے 31 طلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیم

وزیراعظم یوتھ اسکیم کے تحت یونیورسٹی کیلئے 335 لیپ ٹاپ مختص کیے گئےنوجوان مستقبل میں تخلیق کار اور جدت پسند بنیں،گورنر نہال ہاشمی کا خطاب

کراچی (این این آئی)وزیراعظم یوتھ لیپ ٹاپ تقسیم پروگرام کے تحت جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی (جے ایس ایم یو) کے مزید 31 طلبہ میں گورنر ہاؤس کراچی میں منعقدہ تقریب کے دوران لیپ ٹاپ تقسیم کیے گئے ۔جے ایس ایم یو کے لیے مجموعی طور پر 335 لیپ ٹاپ مختص کیے گئے تھے ، جن میں سے 304 پہلے ہی طلبہ میں تقسیم کیے جاچکے ہیں۔ تقریب کے مہمان خصوصی گورنر سندھ نہال ہاشمی جبکہ مہمان اعزاز وزیراعظم یوتھ پروگرام سندھ کے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر فہد شفیق تھے ۔ چیف فیلڈ آفیسر یونیسیف سندھ پریم چند بہادر، ایچ ای سی ریجن کراچی کے ڈائریکٹر و ریجنل انچارج سلیمان احمد، جے ایس ایم یو کے وائس چانسلر پروفیسر امجد سراج میمن اور گورنر سندھ کے پرنسپل سیکریٹری ڈاکٹر سیف الرحمن بھی تقریب میں شریک ہوئے۔گورنر سندھ نے کہا کہ سندھ کی 33 جامعات میں 20 ہزار سے زائد لیپ ٹاپ تقسیم کیے جاچکے ہیں، نوجوانوں کو جدید سہولیات کی فراہمی کا مقصد انہیں تعلیم کے ساتھ تخلیقی اور تحقیقی سرگرمیوں میں آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ نوجوان مستقبل میں تخلیق کار اور جدت پسند بنیں، لیپ ٹاپ کی فراہمی ان کی تعلیمی معاونت کی جانب ایک اہم قدم ہے ۔وائس چانسلر پروفیسر امجد سراج میمن نے کہا کہ لیپ ٹاپ طلبہ کو تعلیمی وسائل اور تحقیقی مواد تک رسائی میں معاون ثابت ہوں گے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...