عوامی خدمت سندھ حکومت کی اولین ترجیح،شرجیل میمن
صوبے میں بنیادی شعبوں کی بہتری کے لیے عملی اقدامات کیے جارہے ہیںسینئر وزیر سے شہریوں اور عوامی نمائندوں کی ملاقاتیں،مسائل سے آگاہ کیا
کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن سے مختلف علاقوں سے آنے والے شہریوں اور عوامی نمائندوں نے ملاقاتیں کیں اور انہیں اپنے علاقوں کے مختلف مسائل اور شکایات سے آگاہ کیا۔ شرجیل انعام میمن نے عوامی مسائل اور شکایات کا فوری ازالہ یقینی بنانے کے لیے متعلقہ محکموں اور افسران کو بروقت کارروائی کے احکامات جاری کرتے ہوئے ہدایت کی کہ مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے ۔ انہوں نے شہریوں کو یقین دہانی کرائی کہ سندھ حکومت عوامی مسائل کے حل اور عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے۔
سینئر وزیر نے کہا کہ عوامی خدمت سندھ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور حکومت عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کے ساتھ صوبے میں بنیادی شعبوں کی بہتری کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں صحت کے نظام میں نمایاں بہتری لائی گئی ہے ، جبکہ ٹرانسپورٹ اور تعلیم کے شعبوں میں بھی اہم اقدامات کیے گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کھیل کے میدان آباد کیے جا رہے ہیں اور نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔سینئر وزیر نے کہا کہ عوام اور حکومت کے درمیان براہِ راست رابطہ مسائل کے حل میں اہم کردار ادا کرتا ہے حکومت عوام کو ریلیف کی فراہمی اور ان کے مسائل کے بروقت حل کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments