سانگھڑ:بچی کا پوسٹمارٹم، اشیا خریدنے کے مطالبے کی تحقیقات، کمیٹی قائم

سانگھڑ:بچی کا پوسٹمارٹم، اشیا خریدنے کے مطالبے کی تحقیقات، کمیٹی قائم

سانگھڑ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سانگھڑ ڈاکٹر محمد فاروق نے سوشل میڈیا پر زیرِ گردش رپورٹس کا نوٹس لیتے ہوئے ٹنڈو آدم کی رہائشی متوفی بچی دعا دختر آصف انصاری کے معاملے کی مکمل تحقیقات کیلئے 3 رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سوشل میڈیا پر مبینہ غفلت، غیر ضروری تاخیر اور پوسٹ مارٹم کے عمل کے دوران متوفی بچی کے اہلخانہ سے بعض ضروری اشیاء خریدنے کے مطالبے سے متعلق شکایات سامنے آئی تھیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر بہار وسان، ڈی ڈی ایچ او کمیٹی کے کنوینر ہونگے ، جبکہ ڈاکٹر شہریار خان، ڈی ایف پی اور ڈاکٹر بلال اکبر کیریو، ڈی ایس سی بطور ممبران شامل ہوں گے ۔ انکوائری رپورٹ حقائق، نتائج اور واضح سفارشات کے ساتھ نوٹیفکیشن کے اجرا کے 72 گھنٹوں کے اندر مانگی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...