نوکوٹ میں گٹکے کی فروخت دوبارہ شروع، شہریوں میں تشویش
نوکوٹ (نمائندہ دنیا )طویل عرصے کے بعد نوکوٹ شہر میں ایک بار پھر دیسی گٹکے کی فروخت شروع ہونے پر شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔۔۔
ماضی میں گٹکے کے استعمال کے باعث متعدد نوجوان منہ کے کینسر میں مبتلا ہوکر جان کی بازی ہار چکے ، شہریوں کا کہنا ہے کہ صوبے بھر میں منشیات اور مضر صحت اشیاء کے خلاف کارروائیوں کے باوجود نوکوٹ میں گٹکے کی کھل عام فروخت کے بعد اب دیسی گٹکے کی دستیابی بھی تشویشناک صورتحال ہے شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ گٹکے سمیت تمام مضر صحت اشیاء کی فروخت کے خلاف مؤثر اور مستقل کارروائی کی جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments