صوبوں کامطالبہ ن لیگ نہیں، وزیرداخلہ کاہے ، راشد سومرو

صوبوں کامطالبہ ن لیگ نہیں، وزیرداخلہ کاہے ، راشد سومرو

جب قیام کاوقت آئیگا تو میاں نواز شریف بھی ایک طرف کھڑے ہونگےسندھ میں ڈاکو راج قائم، امن صورتحال گھمبیر ہے، سانگھڑ میں میڈیا سے گفتگو

سانگھڑ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے ورکرز کنونشن کے بعد صوبائی جنرل سیکریٹری مولانا راشد محمود سومرو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملک کی سیاسی صورتحال، صوبوں کے قیام اور بچوں سے جنسی تشدد کے واقعات پر افسوس کا اظہارِ کیا۔ مولانا راشد محمود سومرو نے کہا کہ صوبوں کے قیام کی بات مسلم لیگ (ن) نہیں کر رہی بلکہ یہ مطالبہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی جانب سے کیا جا رہا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ جب صوبوں کے قیام کا وقت آئے گا تو میاں نواز شریف بھی ایک طرف کھڑے ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں امن و امان کی صورتحال گھمبیر ہوچکی، ڈاکوؤں کا راج، سرکاری اداروں میں میرٹ کے بجائے لوٹ کھسوٹ پر نوکریاں دی جارہی ہیں۔

دوسری طرف انہوں نے ملک میں بچوں کے ساتھ جنسی تشدد کے بڑھتے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بچوں کو تحفظ فراہم کرنے اور مغوی بچوں کی بازیابی میں ناکام ہو چکی ہے ۔ جے یو آئی رہنماؤں نے سیاسی گرفتاریوں کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ تعلقات میں بہتری آ رہی ہے ، تاہم جمعیت کے تحفظات دور کیے جانے چاہئیں۔ انہوں نے عمران خان کی سیاسی گرفتاری ختم کرکے انہیں آزاد کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...