کم عمر کارڈرائیور نے لڑکی کی جان لے لی

کم عمر کارڈرائیور نے  لڑکی کی جان لے لی

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)منگھوپیر نیو ناظم آباد پل پر کار اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجے میں 13 سالہ لڑکی خولہ یونس جاں بحق جبکہ اس کے 40 سالہ والد محمد یونس زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق حادثے کے وقت کار 13 سے 14 سالہ لڑکا چلا رہا تھا جسے موقع پر موجود لوگوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔ کم عمر ڈرائیور کو حراست میں لے کر مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ریسکیو حکام کے مطابق زخمی محمد یونس جاں بحق ہونے والی لڑکی کے والد ہیں۔ چھیپا ایمبولینس کے ذریعے زخمی باپ اور جاں بحق بیٹی کی لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...