ریٹائر ملازمین کے زیر التوا پنشن کیسز پر کارروائی شروع

ریٹائر ملازمین کے زیر التوا پنشن کیسز پر کارروائی شروع

کراچی(این این آئی) سجن یونین سی بی اے کے ایم سی کے مرکزی صدر سید ذوالفقار شاہ نے کہا ہے کہ کے ایم سی اور ٹی ایم سیز کے ریٹائر ملازمین و پنشنرز کے فنانس ڈپارٹمنٹ اور کے ایم سی ہیڈ آفس کے سامنے احتجاج نے رنگ لانا شروع کردیا ہے اور پنشن کیسز پر کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جنوری 2026 میں ریٹائر ہونے والے ملازمین کے زیر التوا پنشن کیسز جمع کرکے ان پر کارروائی شروع کردی گئی ہے ، جبکہ جنوری 2020 سے ریٹائر ہونے والے ملازمین اور فیملی پنشنرز کو ہر ماہ ترتیب وار واجبات کی ادائیگی کیلئے فہرستیں تیار کرلی گئی ہیں اور ادائیگی کا عمل بھی شروع کیا جارہا ہے ۔سید ذوالفقار شاہ کے مطابق ریسٹوریشن اور فیملی پنشن کے کیسز پر بھی کارروائی شروع کردی گئی ہے ۔ پنشنرز کے بچوں کی شادی اور موذی امراض میں مبتلا پنشنرز کے علاج معالجے سے متعلق کیسز میں واجبات کی مد سے 20 سے 25 فیصد ادائیگی بھی شروع کردی گئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...