شہداد پور:منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 3 گھر مسمار
شہدادپور(نمائندہ دنیا)اسٹیشن کے قریب مکرانی محلے میں مبینہ منشیات فروشوں کیخلاف بڑے کریک ڈاؤن میں 3 گھروں کو مسمار کر دیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق کارروائی مبینہ منشیات فروش حشمت مکرانی اور اس کے بھائی پیار علی مکرانی کے خلاف کی گئی۔ پولیس نے گھروں کا گھیراؤ کیا، تاہم مبینہ ملزمان کارروائی سے قبل ہی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments