حرمین شریفین کی سکیورٹی امت مسلمہ کا مشترکہ اثاثہ ، حنیف طیب
کراچی (این این آئی)نظام مصطفی پارٹی کے چیئر مین حنیف طیب نے کہاہے کہ حرمین شریفین کی سکیورٹی اورتقدس پرپوری امت مسلمہ کا ایمان ہے اوراس کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا
جاسکتا ،تاہم خطے میں بڑھتی ہوئی اس فوجی کشیدگی کوصرف اورصرف سفارت کاری کے ذریعے ہی حل کیا جانا چاہیے ۔انہوں نے پاکستان ،سعودی عرب ،ترکیہ سمیت تمام بااثر مسلم ممالک پرزوردیا کہ وہ مکہ مکرمہ کی حفاظت کے لیے امت مسلمہ کو اکٹھا کریں اورخطے کو کسی بڑے بحران سے بچانے کے لیے فوری طورپر اپنے سفارتی اثرورسوخ کا استعمال کریں۔انہوں نے کہاکہ مسلم ممالک کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کا فائدہ ہمیشہ اسلام دشمن قوتوں کوپہنچتاہے ،لہٰذا یہ وقت جذباتی فیصلوں کا نہیں بلکہ اتحاد اورمدبرانہ سفارت کاری کا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments