جے پی ایم سی میں خواتین کے کینسر کی بروقت تشخیص پر آگاہی پروگرام

جے پی ایم سی میں خواتین کے کینسر کی بروقت تشخیص پر آگاہی پروگرام

کراچی (این این آئی)جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر (جے پی ایم سی) کے نجم الدین آڈیٹوریم میں خواتین کے کینسر سے متعلق آگاہی اور طبی پروگرام منعقد ہوا، جس میں ماہرین نے کینسر سے بچاؤ، ابتدائی تشخیص اور بروقت علاج کی اہمیت پر زور دیا۔

پروگرام پروفیسر ڈاکٹر نگہت شاہ کی زیر قیادت ’’ویمن کینسر ایکسیلنس ویک‘‘ کے سلسلے میں منعقد کیا گیا، جس کا مقصد خواتین میں کینسر کی علامات، روک تھام، ابتدائی تشخیص، بروقت ریفرل اور موثر علاج سے متعلق آگاہی فراہم کرنا تھا۔پروگرام میں نوجوان ڈاکٹروں، طبی ماہرین اور سندھ بھر سے ماہر امراض نسواں و کینسر، میڈیکل آنکولوجی، ریڈی ایشن آنکولوجی، ہسٹوپیتھالوجی اور ریڈیالوجی کے سینئر ماہرین نے شرکت کی، جبکہ بین الاقوامی مقررین نے بھی مختلف موضوعات پر اظہار خیال کیا۔ماہرین نے جدید تشخیصی طریقوں، علاج کی حکمت عملی اور کثیرالجہتی بنیادوں پر کینسر کی نگہداشت کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...