پٹرول لیوی نامنظور پاسبان کا احتجاج
کراچی (این این آئی) پٹرولیم مصنوعات پر عائد پٹرول لیوی کے خلاف پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے زیر اہتمام نیو کراچی ٹاؤن، یوپی موڑ پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس کی قیادت پاسبان کراچی کے صدر عبدالحاکم قائد نے کی۔
مظاہرے میں پاسبان سینٹرل کے عہدیداران اور کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اٹھا رکھے تھے جن پرظالمانہ پٹرول لیوی نامنظور کے نعرے درج تھے ۔ اس موقع پر کارکنان نے پٹرول لیوی اور عوام پر بڑھتے ہوئے معاشی بوجھ کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے عبدالحاکم قائد نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور مختلف ٹیکسز و لیویز کا براہِ راست بوجھ عام شہری پر پڑتا ہے ۔ پٹرول مہنگا ہونے سے نہ صرف سفری اخراجات بلکہ اشیائے ضروریہ، کاروبار اور روزمرہ زندگی کے دیگر اخراجات بھی بڑھ جاتے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments