صوبائی وزیر صنعت سے مختلف وفود کی ملاقات
کراچی (این این آئی)صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت جام اکرام اللہ دھاریجو سے ان کے دفتر میں مختلف وفود نے ملاقات کی اور انہیں اپنے درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ صوبائی وزیر نے وفود کے مسائل اور تحفظات کو تفصیل سے سنا اور ان کے فوری حل کے لیے موقع پر ہی متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات جاری کیں۔
جام اکرام اللہ دھاریجو نے افسران کو ہدایت کی کہ عوامی مسائل کے حل میں غیر ضروری تاخیر سے گریز کیا جائے اور متعلقہ امور کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹاتے ہوئے بروقت پیش رفت یقینی بنائی جائے ۔ملاقات کرنے والے وفود نے صوبائی وزیر کی جانب سے ان کے مسائل پر فوری توجہ اور عملی اقدامات کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔ وفود نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل کے لیے صوبائی وزیر کا بروقت تعاون اور مؤثر کردار قابلِ تحسین ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments