چیف سیکریٹری کا کاٹی کا دورہ ، صنعتی علاقے کو مسائل پر تبادلہ خیال

چیف سیکریٹری کا کاٹی کا دورہ ، صنعتی علاقے کو مسائل پر تبادلہ خیال

کراچی(اسٹاف رپورٹر)چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ نے کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کے مرکزی دفتر کا دورہ کیا اور ایسوسی ایشن کے نمائندوں سے تفصیلی ملاقات کی۔

اجلاس میں کورنگی کے صنعتی علاقے اور مقامی آبادی کو درپیش مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں یلو لائن منصوبے ، صنعتی علاقوں کو پانی کی فراہمی، پی ایس ٹو پلانٹ، زیرِ زمین پانی، بنیادی ڈھانچے کی بہتری، امن و امان اور مہران ٹاؤن کو صنعتی علاقے میں تبدیل کرنے کی تجویز سمیت مختلف امور کا جائزہ لیا گیا۔ چیف سیکریٹری سندھ نے کاٹی کے نمائندوں کو یقین دہانی کرائی کہ یلو لائن منصوبے کی منصوبہ بندی اور عملدرآمد میں ایسوسی ایشن سے مشاورت کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ منصوبے کو صنعت اور عوام کی ضروریات کے مطابق تشکیل دیا جائے گا، جس سے صنعتی کارکنوں، کاروباری برادری اور کورنگی کے رہائشیوں کو بہتر سفری سہولیات میسر آئیں گی۔ آصف حیدر شاہ نے کہا کہ کورنگی ملک کے اہم ترین صنعتی مراکز میں شامل ہے اور یہاں کے بنیادی ڈھانچے اور شہری سہولیات سے متعلق مسائل کے بروقت اور مربوط حل کی ضرورت ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...