کے ڈی اے اسکیم میں ڈاکو گھر سے سونا اور نقدی لوٹ کر فرار
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)کے ڈی اے اسکیم میںفاریہ چوک کے قریب ڈاکو گھر سے سونا اور نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے ۔نجی ٹی وی کے مطابق سچل تھانے کی حدود میں ایک ہی گھر کی دو منزلوں پر ڈکیتی کی واردات ہوئی،
تین سے چار ملزمان ایک گھر سے 10 تولہ سونا اور 2 لاکھ کیش لوٹ کر فرار ہوگئے ۔دوسرے گھر سے 25 ہزار ریال اور قیمتی اشیا لوٹ لی گئیں۔ملزمان نے ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر خاتون کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا، سونا لوٹنے کے دوران خاتون کے سر پر رائفل کے بٹ مارے گئے ۔پولیس کی نفری نے کرائم سین پر پہنچ کر واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ واضح رہے کہ چند روز قبل کراچی کے علاقے کورنگی ڈیڑھ نمبر پر کار اور موٹرسائیکل پر سوار ڈاکوؤں نے شہری سے 2 کروڑ 30 لاکھ روپے لوٹ لیے تھے ۔چاول کے تاجر کے ملازمین سے 2 کروڑ 30 لاکھ روپے لوٹے گئے ، ملازم گارڈ کے ہمراہ بینک سے رقم لے کر نکلا تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments