عوامی گزرگاہ میں رکاوٹ پر حکام سے رپورٹ طلب
کراچی (اسٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے کورنگی کراسنگ پر سڑکوں پر تجاوزات کے باعث عوامی گزرگاہ میں رکاوٹ کے معاملے پر متعلقہ پولیس اور اینٹی انکروچمنٹ حکام سے رپورٹ طلب کرلی۔
عدالت نے متعلقہ حکام کو موقع کا معائنہ کرکے 23 ستمبر تک رپورٹ پیش کرنے اور فریقین سے جواب طلب کرلیا۔ شہری جہانزیب خلیل نے سڑکوں پر تجاوزات کے خلاف عدالت میں براہ راست شکایت دائر کی تھی۔ درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ کورنگی کراسنگ پر سڑک پر پتھارے ، اسٹالز اور غیر قانونی رکشہ اسٹینڈز قائم ہونے کے باعث عوامی گزرگاہ پر قبضہ ہے ، جس کے نتیجے میں سڑک پر شدید ٹریفک جام رہتا ہے ۔ درخواست گزار کے مطابق ٹریفک جام کے باعث ہنگامی صورتحال میں ایمبولینسز اور فائر ٹینڈرز کو بھی گزرنے میں رکاوٹ کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments