سرکاری اسپتال میں مبینہ غفلت نوجوان کی بینائی متاثر
کراچی (این این آئی)سرکاری اسپتال میں بروقت علاج نہ ہونے اور مبینہ طور پر غلط کینولا لگانے کے باعث موسیٰ کالونی کے 24 سالہ شہری نوید کی ایک آنکھ کی بینائی متاثر اور ہاتھ میں انفیکشن پھیلنے کا معاملہ سامنے آیا ہے ۔
متاثرہ نوجوان کے مطابق وہ ہائی بلڈ پریشر کی شکایت پر سرکاری اسپتال گیا تھا، تاہم اسے بروقت طبی امداد فراہم نہیں کی گئی۔ نوید کا کہنا ہے کہ اسپتال پہنچنے پر ڈاکٹرز کا رویہ بھی مناسب نہیں تھا اور بلڈ پریشر کنٹرول کرنے کے بجائے اسے مختلف ٹیسٹ کرانے کے لیے بھیج دیا گیا۔نوید نے الزام عائد کیا کہ ہائی بلڈ پریشر اور انفیکشن کے باعث اس کی ایک آنکھ بھی متاثر ہوئی اور بینائی چلی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments