کال سینٹر پر چھاپے میں افغانیوں سمیت27ملزمان گرفتار
ملزمان کے قبضے سے لیپ ٹاپ، موبائل فونز اور دیگر ڈیجیٹل آلات برآمد ملزمان میں انتظامیہ، ایجنٹس اور آپریشنل اسٹاف شامل ہیں ، این سی سی آئی
کراچی(آئی این پی) نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے شارع فیصل پر واقع بزنس ایونیو میں گرینڈ آپریشن کے دوران بین الاقوامی فراڈ میں ملوث کال سینٹر سے 27 ملزمان کو گرفتار کرلیا جس میں چار افغان باشندے بھی شامل ہیں۔این سی سی آئی کے مطابق ملزمان میں علی صدیقی عرف میڈی، فواد احمد او رفاروق بھی شامل ہیں جو عرصہ دراز سے غیر قانونی دھندے میں ملوث ہیں، گرفتار ملزمان میں کال سینٹر کی مبینہ انتظامیہ، ایجنٹس اور آپریشنل اسٹاف شامل ہے ۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزمان غیر ملکی شہریوں کو نشانہ بناتے تھے اور خود کو امریکی بینکوں اور ڈیٹ سیٹلمنٹ اداروں کا نمائندہ ظاہر کرتے تھے ، مالیاتی اداروں کا مجاز نمائندہ ظاہر کرکے شہریوں سے معلومات حاصل کرتے تھے ، جعلی اور اسپوف کالز کے ذریعے غیرملکی شہریوں سے رابطہ کرتے تھے ، ملزمان کے قبضے سے لیپ ٹاپ، موبائل فونز اور دیگر ڈیجیٹل آلات برآمد کیے گئے ،
تکنیکی جانچ میں اسپوفنگ ڈائلرز او رفراڈ کالنگ تکنیک کے استعمال کے شواہد ملے ، ملزمان غیر ملکی شہریوں کو تیار شدہ اسکرپٹس کے ذریعیغیر قانونی مالی منتقلی پر آمادہ کرتے تھے ۔ملزمان کے پاس غیرملکی شہریوں کے سوشل سیکیورٹی نمبرز تک موجود تھے ، موبائل نمبرز اور تاریخ پیدائش سمیت حساس معلومات بھی موجود ہونے کا انکشاف ہوا ہے ، بینک اکانٹس، کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈز سمیت حساس مالی معلومات بھی مبینہ طور پر حاصل کی جاتی تھیں، حاصل کردہ حساس معلومات کال سینٹر کی انتظامیہ سے منسلک افراد کو منتقل کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے ، ضبط شدہ ڈیجیٹل آلات فرانزک اور تکنیکی معائنے کے لیے جمع کرادیے گئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments