پسند کی شادی پر نوجوان قتل، شہریوں کے تشدد سے ملزم موقع پر ہلاک

پسند کی شادی پر نوجوان قتل، شہریوں کے تشدد سے ملزم موقع پر ہلاک

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)شہر قائد کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں پسند کی شادی پر نوجوان کو فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا جبکہ عوام کے تشدد سے ملزم بھی موقع پر مارا گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق اورنگی ٹاؤن دس نمبر پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں 25 سالہ عباس نامی شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ فائرنگ کرنے والے شخص کوعوام نے پکڑ کر بدترین تشدد کا نشانہ بنایا اور وہ موقع پر ہی مر گیا جبکہ ملزم کا ساتھی فرار ہوگیا۔پولیس حکام کے مطابق واقعہ غیرت کے نام پر قتل ہے ، مقتول عباس نے ملزم کی بہن سے پسند کی شادی کی تھی، جس کو نشانہ بنانے کیلئے ایک ملزم اپنے ساتھی کے ساتھ پہنچا اور نشانہ بنایا۔پولیس کے مطابق جائے وقوع سے ملزم اور ساتھی کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ عوام کے تشدد سے ماموں دم توڑ گیا۔ واقعے میں مجموعی طور پر دو افراد مرے جن میں ایک کی شناخت عباس کے نام سے ہوئی جبکہ ملزم اور ساتھی کو پولیس نے حراست میں لے کر تھانے منتقل کردیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...