میئر کاشہریوں سے ملاقات کیلئے ای کچہری کا اعلان

میئر کاشہریوں سے ملاقات کیلئے ای کچہری کا اعلان

شہری اپنے بلدیاتی اور دیگر متعلقہ مسائل سے میئر کو آگاہ کرسکیں گے اعلان کی تصویر میں ای کچہری کے انعقاد کی تاریخ اور وقت درج نہیں کیا گیا

کراچی(آئی این پی )میئر کراچی مرتضی وہاب نے شہریوں کے مسائل براہِ راست سننے اور ان سے ملاقات کیلئے ای کچہری منعقد کرنے کا اعلان کردیا۔کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن کی جانب سے جاری پیغام میں بتایا گیا کہ میئر جلد ای کچہری کے ذریعے شہریوں سے براہِ راست رابطہ کریں گے اور ان کے مسائل سنیں گے ۔ای کچہری کے انعقاد کا مقصد شہریوں کو اپنے مسائل براہِ راست میئر کراچی تک پہنچانے کا موقع فراہم کرنا ہے ، اس اقدام کے تحت شہری اپنے بلدیاتی اور دیگر متعلقہ مسائل سے میئر کراچی کو آگاہ کرسکیں گے ۔اعلان میں شہریوں کو ای کچہری میں شرکت اور اپنے مسائل سے آگاہ کرنے کی دعوت دی گئی ہے ، تاہم تصویر میں ای کچہری کے انعقاد کی تاریخ اور وقت درج نہیں کیا گیا۔میئر کراچی کی جانب سے ای کچہری کا اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب کراچی کے شہریوں کو شہر میں صفائی، سڑکوں، نکاسی آب اور دیگر بلدیاتی معاملات سے متعلق مختلف مسائل کا سامنا رہتا ہے ۔ای کچہری کے ذریعے شہریوں کو اپنی شکایات اور مسائل براہِ راست میئر کراچی کے سامنے رکھنے کا موقع ملے گا۔علاوہ ازیں میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب کی جانب سے 10 ستمبر 2026 کو کراچی میونسپل کارپوریشن (کے ایم سی) کے ترقیاتی کاموں، اراضی کے ریکارڈ اور مالیاتی امور تک عوام کو آن لائن رسائی فراہم کرنے کے لیے جدید ڈیجیٹل سروسز متعارف کرائی گئی ہیں۔میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب کے اس اقدام کا بنیادی مقصد بلدیاتی معاملات میں شفافیت لانا اور شہریوں کو بااختیار بنانا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...