سمندری نباتات گلنے سے ساحلی پٹی پر شدید بدبو، شہریوں میں تشویش
کراچی (این این آئی) کراچی کی ساحلی پٹی پر پھیلی شدید بدبو نے شہریوں کو تشویش میں مبتلا کردیا۔
ڈبلیو ڈبلیو ایف کے تکنیکی مشیر معظم خان کے مطابق بحیرہ عرب میں سمندری نباتات گلنے سڑنے کے باعث بدبو پیدا ہوئی ہے ۔ مون سون کے اختتام اور ہواؤں کی رفتار کم ہونے سے سمندری نباتات کے قدرتی نظام پر اثر پڑا، جبکہ سمندری درجہ حرارت میں تبدیلی نے نباتاتی حیاتیات کو بھی متاثر کیا۔انہوں نے بتایا کہ سمندری نباتات سمندر سے بہہ کر ساحل پر پہنچیں اور گلنے سڑنے کے باعث بدبو پھیل گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments