عبداللہ کالج میں لوڈشیڈنگ، حبس سے متعددطالبات بے ہوش

عبداللہ کالج میں لوڈشیڈنگ، حبس سے متعددطالبات بے ہوش

معمول کے امور بھی متاثر ہورہے ہیں ،بجلی کی عدم فراہمی کے باعث تدریس جاری رکھنا مشکل ہو گیا ،اساتذہ سپلا کے مرکزی صدر پروفیسر منور عباس کا وفدکے ہمراہ کالج کا دورہ ،صوبائی وزیر تعلیم سے مداخلت کی اپیل

کراچی(اسٹاف رپورٹر ، مانیٹرنگ ڈیسک ،آئی این پی) گورنمنٹ عبداللہ گرلز کالج میں لوڈ شیڈنگ کے دوران حبس سے متعدد طالبات بے ہوش ہو گئیں۔تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ عبداللہ کالج میں لوڈ شیڈنگ کے باعث تدریسی عمل معطل کر دیا گیا، شدید گرمی اور حبس کے باعث متعدد طالبات بے ہوش ہو گئیں۔اساتذہ کا کہنا ہے کہ بجلی کی عدم فراہمی کے باعث تدریس جاری رکھنا مشکل ہو گیا ہے ، لوڈ شیڈنگ کے باعث اساتذہ کو بھی مشکلات کا سامنا ہے ، اور معمول کے امور بھی متاثر ہو رہے ہیں۔اساتذہ کے مطابق کل بھی لوڈ شیڈننگ کے باعث تدریسی عمل متاثر ہوا تھا، آج بھی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری رہا، جس پر تدریسی عمل معطل کر دیا گیا۔سندھ پروفیسر لیکچرار ایسوسی ایشن (سپلا) کے مرکزی صدر پروفیسر منور عباس نے وفد کے ہمراہ عبداللہ کالج کا دورہ کیا، اور اس صورت حال میں صوبائی وزیر تعلیم اور صوبائی وزیر یونیورسٹی اینڈ بورڈ سے فوری مداخلت کی اپیل کی ہے ۔

مزید برآں شدید گرمی اور حبس کے دوران اسکیم 33 سیکٹر 18 اے اور اطراف کی متعدد رہائشی سوسائٹیوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہونے کے باعث ہزاروں شہری مشکلات کا شکار ہوگئے ۔علاقہ مکینوں کے مطابق بجلی کی بندش کے باعث یونیورسٹی، پیلی بھیت، گوالیار، پی سی ایس آئی آر، کوئٹہ ٹاؤن، نیو انچولی سمیت متعدد رہائشی سوسائٹیاں تاریکی میں ڈوب گئیں۔بجلی کی عدم فراہمی کے باعث شدید گرمی اور حبس میں بزرگوں، بیمار افراد، بچوں اور خواتین کو شدید دشواری کا سامنا ہے جبکہ شہریوں کا کہنا ہے کہ ہزاروں روپے کے اضافی ٹیکسز سمیت بھاری بھرکم بجلی کے بل ادا کرنے کے باوجود بجلی کی فراہمی معطل کردی گئی ہے ۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ بجلی کی بندش کے حوالے سے متعلقہ دفتر میں شکایت درج کرانے کی کوشش کی گئی تاہم شکایت تک درج نہیں کی جارہی۔شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی کی فراہمی فوری بحال کی جائے اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ یا فنی خرابی کی صورت میں صارفین کو بروقت آگاہ کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...