لیاری میں خطرناک قراردی گئی عمارتوں کے مکینوں کو 3 روز میں انخلا کا نوٹس

لیاری میں خطرناک قراردی گئی عمارتوں کے مکینوں کو 3 روز میں انخلا کا نوٹس

ایس بی سی اے کی ٹیکنیکل کمیٹی کانواب آباد، بہار کالونی، چاکیواڑہ، کھڈا اور دریاباد سمیت مختلف علاقوں کا معائنہ ، مالکان کو خطرناک عمارتوں کے ڈھانچے خود ہٹانے کی بھی ہدایت

کراچی(این این آئی) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے ) نے لیاری کے مختلف علاقوں میں انسانی جانوں کے لیے خطرناک قرار دی گئی متعدد عمارتیں فوری خالی کرنے کا حکم دے دیا۔ایس بی سی اے ترجمان کے مطابق ٹیکنیکل کمیٹی برائے خطرناک عمارتوں نے نواب آباد، بہار کالونی، چاکیواڑہ، کھڈا اور دریاباد سمیت مختلف علاقوں کا تفصیلی معائنہ کیا، جس کے دوران متعدد عمارتوں کو کسی بھی وقت منہدم ہونے کے خدشے کے پیش نظر خطرناک قرار دیا گیا۔ترجمان کے مطابق متعلقہ مالکان اور مکینوں کو پہلے ہی نوٹس جاری کیے جاچکے ہیں اور انہیں نوٹس ملنے کے 3 روز کے اندر عمارتیں خالی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ مالکان کو خطرناک عمارتوں کے ڈھانچے خود ہٹانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے ۔ایس بی سی اے کے مطابق کھڈا، نواب آباد، بہار کالونی، چاکیواڑہ اور دریاباد میں متعدد عمارتیں خطرناک قرار دی گئی ہیں۔ان میں عائشہ منزل کھڈا، نواب آباد کی پلاٹ نمبر A/2619 اور 2975/A، کھڈا میمن سوسائٹی طیب علی روڈ کی عمارت، علیقا منزل کھڈا، بہار کالونی کے پلاٹ نمبر 415 اور 415-A اور چاکیواڑہ کی ایک عمارت شامل ہیں، جبکہ دریاباد گلی نمبر 6 کی متعدد عمارتوں کو بھی خطرناک قرار دیا گیا ہے ۔ایس بی سی اے نے خبردار کیا ہے کہ مقررہ مدت میں عمارتیں خالی نہ کرنے کی صورت میں کارروائی کی جائے گی اور 3 روز بعد کسی بھی نقصان کی ذمہ داری مالکان اور مکینوں پر عائد ہوگی۔ ترجمان کے مطابق شہریوں کے تحفظ کے لیے خطرناک عمارتوں کو فوری خالی کرنا ضروری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...