بچی سے نازیبا حرکت کرنے والا ملزم گرفتار
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)شاہ لطیف ٹاؤن میں معصوم بچی سے نازیبا حرکت کرنے والے ملزم خالد محمود کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ملیر شاہ لطیف ٹاؤن ریڈیو پاکستان گراؤنڈ میں پولیس اور ملزم کے درمیان مبینہ مقابلہ ہوا، دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ملزم خالد محمود کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ملزم سے غیر قانونی اسلحہ اور نقدی بھی برآمد ہوئی ہے ۔یاد رہے کہ چند روز قبل ملزم کی معصوم بچی سے نازیبا حرکت کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔پولیس کے مطابق خالد محمود کا سابقہ کرمنل ریکارڈ بھی حاصل کیا جا رہا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments