گھر سے نوجوان کی پھند ا لگی لاش برآمد

گھر سے نوجوان کی  پھند ا لگی لاش برآمد

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)نیو بالی محمدی ہاؤس کے قریب ایک گھر سے نوجوان کی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی، جسے ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال ٹراما سینٹر منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت 22 سالہ راہول ولد گنیش کے نام سے ہوئی ہے ، جو ملازمت پیشہ اور مٹھی کا رہائشی تھا۔راہول نے گزشتہ روز اہلخانہ کو پیغام بھیجا تھا کہ ‘آج میرا آخری دن ہے ’۔ اہلخانہ راہول کو تلاش کرتے رہے ، تاہم آج کچے مکان سے اس کی لاش ملی۔ایس ایچ او میٹھادر کے مطابق بظاہر واقعہ محبت میں ناکامی کا معلوم ہوتا ہے ۔ نوجوان کی موت کے حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں، ایس ایچ او بھائی خان نے بتایا کہ واقعے کی مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...