پولیس سے مقابلے میں 4ملزمان زخمی حالت میں گرفتار
کراچی(اے پی پی)تھانہ پاکستان بازار کے علاقے سیکٹر 16میں پولیس اور مسلح ڈکیت گینگ کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 4مبینہ ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتارکرکے ان کے قبضے سے 2 پسٹلز بمعہ ایمونیشن، موبائل فونز ، نقدی اور 2 موٹرسائیکلیں برآمد کرلیں۔
ہفتہ کو ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ویسٹ کے مطابق گرفتار ملزمان میں حمزہ ولد ہارون، جان شیر ولد ممتاز، نعمان عرف جبا اور جلیل عرف ٹی ٹی شامل ہیں۔پولیس نے زخمی ملزمان کوطبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا۔پولیس نے گرفتار ملزمان سے تفتیش کا آغاز کردیاہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments