جام اکرام دھاریجو سے مختلف وفود کی ملاقاتیں
کراچی (این این آئی) صوبائی وزیر صنعت و تجارت جام اکرام اللہ دھاریجو سے سندھ سیکریٹریٹ میں ان کے دفتر میں مختلف وفود نے ملاقات کی اور اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔
صوبائی وزیر نے وفود کے مسائل تفصیل سے سنے اور ان کے فوری حل کے لیے متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات جاری کیں۔ اس موقع پر جام اکرام اللہ دھاریجو نے افسران کو ہدایت کی کہ عوامی مسائل کے حل میں غیر ضروری تاخیر سے گریز کیا جائے اور معاملات کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹایا جائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments