ضلع غربی کے مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ کومبنگ آپریشنز جاری
کراچی (این این آئی) ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ویسٹ کے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر ٹارگٹڈ کومبنگ اور سرچ آپریشنز جاری ہیں۔
پولیس کے مطابق گزشتہ شب تھانہ پیرآباد کی حدود بنارس چوک اور ملحقہ علاقوں میں سرچ آپریشن کیا گیا۔ آپریشن سے قبل علاقے کے داخلی و خارجی راستوں کو عارضی طور پر بند کرکے ہدفی مقامات کی تلاشی لی گئی، جبکہ بائیومیٹرک تلاش ڈیوائس کی مدد سے متعدد مشتبہ افراد کی تصدیق بھی کی گئی۔پولیس کے مطابق ایس ڈی پی او منگھوپیر کی نگرانی میں ایس ایچ او پیرآباد، پولیس نفری، خواتین اہلکاروں اور انٹیلی جنس اسٹاف نے آپریشن میں حصہ لیا۔ سرچ آپریشن کا مقصد امن و امان برقرار رکھنے ، شہریوں کے تحفظ اور جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments