بااثر افراد نے زمین پرقبضہ کرکے بھانجا قتل کردیا، ریاض سیال

بااثر افراد نے زمین پرقبضہ کرکے بھانجا قتل کردیا، ریاض سیال

ملزمان کوپولیس کی سرپرستی حاصل، نوشہرو فیروز کے رہائشی کی حیدر آباد میں گفتگو

حیدر آباد (بیورو رپورٹ)نوشہرو فیروز کے ریٹائرڈ فوجی اہلکار ریاض علی سیال اور مظلوم خاندان نے انکشاف کیا ہے کہ بااثر افراد لال بخش سیال اور اختیار سیال نے ان کی ذاتی زمین پر ناجائز قبضہ کر کے انکے بھانجے صداقت سیال کو قتل کردیا ہے اور ملزمان کو پولیس کی سرپرستی حاصل ہے ۔وہ حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے ۔انھوں نے کہا کہ طارق انور سیال کے فیصلے کے تحت 25 لاکھ روپے کے عوض ملنے والی زمین کے بعد مخالفین نے پولیس کے ساتھ مل کر جعلی ایف آئی آرز کا سلسلہ شروع کر دیا۔اور 18 اگست 2026ء کو گوٹھ سرائی روشن سیال میں لال بخش، اختیار اور ماجد سیال نے حملہ کر کے صداقت علی سیال کو بے دردی سے قتل کر دیا تھا۔

جبکہ مبینہ طور پر ایس ایس پی نوشہرو فیروز میر روحل خان کھوسو نے بھاری رشوت لے کر قاتلوں کو پشت پناہی دی اور مظلوم خاندان پر ہی جھوٹے مقدمات درج کر دیے ۔اور پولیس نے 27 جولائی اور 30 اگست کو گھروں پر چھاپے مار کر سولر پلیٹس، موٹریں، مال مویشی، زیورات، نقد رقم اور گھر کا دیگر سامان لوٹ لیا اور پانی کی بندش سے فصلوں کو شدید نقصان پہنچایا۔ مظلوم خاندان نے چیف جسٹس پاکستان ۔وزیر اعلی سندھ اور آئی جی سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے گھر کی مسماری، لوٹ مار اور صداقت سیال کے قاتلوں کی پشت پناہی کرنے والوں کے خلاف فوری قانونی کارروائی کر کے انصاف اور تحفظ فراہم کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...