باندھی:منھڑو پولیس چوکی کے 6اہلکار غیر حاضری پربرطرف

باندھی:منھڑو پولیس چوکی کے 6اہلکار غیر حاضری پربرطرف

باندھی (نامہ نگار)ایس ایس پی ڈاکٹر سمیر نور چنا نے پبجو تھانے کی پوسٹ منھڑو پر تعینات 8 اہلکاروں میں سے 6 کو مبینہ طور پر ڈیوٹی پر حاضر نہ ہونے اور نوکری سے غیر حاضر رہنے پر برطرف کرنے کا حکم جاری کر دیا۔

ذرائع کے مطابق ایس ایس پی نے پوری نفری کو تبدیل کرنے کے احکامات جاری کیے تھے ۔ احکامات کے تحت منھڑو چوکی پر تعینات اہلکاروں کو تبدیل کرکے نواب شاہ میں قائم مددگار 15 پر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا، جبکہ پولیس لائن سے 8 اہلکاروں کو منھڑو پوسٹ پر تعینات کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس لائن سے منھڑو پوسٹ پر تعینات 8 اہلکاروں میں سے صرف 2 اہلکاروں نے اپنی ڈیوٹی پر آمد درج کرائی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...