نوڈیرو:زرعی دوا کا اسپرے کرتے ہوئے 5کسان بے ہوش
نوڈیرو(نمائندہ دنیا)نوڈیرو کے نواحی علاقوں یونین کونسل سعدو ڈیرہ اور خانواہ میں دھان کی فصل کو کیڑوں سے بچانے کے لیے مبینہ طور پر زرعی دوا کا اسپرے کرتے ہوئے 5 کسان بے ہوش ہوگئے۔۔۔
متاثرہ کسانوں میں سعدو ڈیرہ کے رہائشی اقرار گوپانگ، رفیق چانڈیو اور خالد کوکر، جبکہ خانواہ کے آفتاب اور اعجاز جروار شامل ہیں، جنہیں اہل علاقہ نے اسپتال پہنچایا، اسپتال انتظامیہ کے مطابق پانچوں متاثرہ کسانوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے ، جبکہ ان کی حالت سے متعلق مزید تفصیلات طبی معائنے کے بعد سامنے آئیں گی۔ متاثرہ کسانوں کا کہنا ہے کہ زرعی ادویات کے استعمال کے دوران حفاظتی تدابیر اور مناسب آگاہی فراہم کرنا ضروری ہے تاکہ ایسے واقعات سے بچا جا سکے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments