منشیات فروش کاچار روزہ جسمانی ریمانڈ
کراچی (اسٹاف رپورٹر) مقامی عدالت نے لانڈھی سے گرفتار مبینہ منشیات فروش عبدالغفار کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے جبکہ خاتون ملزمہ حرا ناز کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں پولیس نے دونوں ملزمان کو پیش کیا، تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزمان کے قبضے سے 25 کروڑ روپے مالیت کی منشیات برآمد ہوئی ہے ، مزید تفتیش کے لیے جسمانی ریمانڈ درکار ہے ، ملزمان کے خاندان کے دیگر افراد بھی منشیات کی فروخت میں ملوث ہیں۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد عبدالغفار کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا جبکہ حرا ناز کو جیل بھیج دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments