نمازیوں کو نشانہ بنانا قابلِ مذمت ،مفتی نعمان نعیم

نمازیوں کو نشانہ بنانا  قابلِ مذمت ،مفتی نعمان نعیم

کراچی (اسٹاف رپورٹر)صوبائی پیغام امن کمیٹی سندھ کے کوآرڈینیٹر و جامعہ بنوریہ عالمیہ کے مہتمم ڈاکٹر مفتی نعمان نعیم نے کوہاٹ پولیس لائنز کی مسجد میں نماز جمعہ کے دوران ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و افسوس کا اظہار کیا ہے۔

جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ مسجد میں نماز جمعہ کے دوران نمازیوں کو نشانہ بنانا انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے ، مساجد اور عبادت گاہیں امن و عبادت کے مراکز ہیں، ان پر حملے مذہب اور انسانی اقدار کے منافی ہیں۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے ایسے واقعات سے معاشرے میں خوف و ہراس، عدم تحفظ اور انتشار کی فضا پیدا ہوتی ہے ، جو ریاستی استحکام اور قومی یکجہتی کے لیے نقصان دہ ہے ۔دہشت گردی کے عناصر اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ضروری ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...