موجودہ جنگیں وار آن ٹیرر کاہی تسلسل ہیں، تنظیم اسلامی
مکہ کے بعد طائف پرڈرون حملوں کی میڈیا اطلاعات پریشان کن، شجاع الدین
دادو (نامہ نگار)موجودہ جنگیں درحقیقت 25 برس قبل نائن الیون کے ڈرامے کے بعد شروع کی گئی وار آن ٹیرر کا ہی تسلسل ہیں۔ مکہ مکرمہ کے بعد طائف پر ڈرون حملوں کی میڈیا اطلاعات پریشان کن ہیں۔ جب تک مسلم ممالک اپنے حقیقی دشمنوں کیخلاف متحد نہیں ہوتے ، نقصان ہی اٹھاتے رہیں گے ۔ تنظیم اسلامی کے امیر شجاع الدین شیخ نے ایک بیان میں کہ 25 برس قبل جب امریکہ میں ٹوئن ٹاورز گرانے کا ڈرامہ رچا کر بغیر کسی ثبوت کے الزام عالمِ اسلام پر دھر دیا گیا تو اس وقت کے امریکی صدر جارج بش نے واضح اعلان کیا تھا کہ افغانستان پر حملوں سے ایک نئی کروسیڈ کا آغاز کر دیا گیا۔ حقیقت یہ ہے کہ یہی کروسیڈ، جس کے پیچھے صیہونی سازش کھڑی ہے ، آج پوری دنیا کو آگ اور خون کی لپیٹ میں لے چکی ہے۔
گزشتہ 25 سال کے دوران امریکہ نے ایک بدمست ہاتھی کی طرح پہلے چالیس ممالک کے اتحاد کے ساتھ افغانستان پر حملہ کرکے لاکھوں مسلمانوں کو شہید کیا اور پھر ویپنز آف میس ڈسٹرکشن (WMDs) کا جھوٹا بہانا بنا کر برطانیہ کو ساتھ ملایا اور عراق پر حملہ کر کے وہاں بھی لاکھوں مسلمانوں کو شہید کر دیا۔ اِس کے بعد لیبیا، شام اور اب غزہ، لبنان اور ایران پر حملے کرکے صہیونیوں کے گریٹر اسرائیل کے دجالی منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں آگے بڑھ رہا ہے ۔ دوسری طرف مسلم ممالک کی حالتِ زار یہ ہے کہ وہ ایک دوسرے کی گردنیں کاٹنے کے درپے ہیں، جس کا بھرپور فائدہ امریکہ اور ناجائز صیہونی ریاست اسرائیل اٹھا رہے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments