وفاقی وزیر قومی ورثہ کا قائد اعظم اکادمی کا دورہ
اکادمی کی بہتری کے لیے سول سوسائٹی کے نمائندوں سے تجاویز لیںسول سوسائٹی کے نمائندوں نے میڈیا سیل کے قیام جیسی مختلف تجاویز پیش کیں
کراچی(اے پی پی)وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت اورنگزیب خان کھچی نے دورے کے موقع پر قائد اعظم مزار منیجمنٹ بورڈ کے ریزیڈنٹ انجینئر عبد العلیم شیخ کے ہمراہ قائد اعظم اکادمی کراچی کا دورہ کیا جہاں ان کا قائد اعظم اکادمی کے روح رواں و سینئر افسر زاہد حسین ابڑو، عبد الماجد فاروقی، عاصم خان نیازی سمیت سول سوسائٹی کے نمائندوں ڈاکٹر فیاض شاہین، رانا اشفاق رسول، اسلم خان فاروقی، ڈاکٹر ارم مظفر و دیگر نے نہایت گرمجوشی کے ساتھ استقبال کیا۔جاری اعلامیہ کے مطابق وفاقی وزیر نے قائد اعظم اکادمی کی بہتری کے لیے سول سوسائٹی کے نمائندوں سے تجاویز لیں۔
سول سوسائٹی کے نمائندوں نے قائد اعظم کے افکار ونظریات کو عام شہریوں اور نئی نسل تک پہنچانے کے لیے قائد اعظم اکادمی کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کو سراہتے ہوئے اس میں تیزی لانے کی ضرورت اور میڈیا سیل کے قیام جیسی مختلف تجاویز پیش کیں جبکہ قائد اعظم اکادمی میں مستقل ڈائریکٹر کے تقرر اور لائبریین و مختلف اسٹاف کی خالی اسامیوں کے خلا کو پر کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا ۔انہوں کہا کہ قائد اعظم اکادمی پاکستان کا ایک اہم علمی و تحقیقی ادارہ ہے ، یہ ادارہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی زندگی، افکار اور سیاسی نظریات پر تحقیق کرنے اور مواد شائع کرنے کے لیے بنایا گیا تھا لہٰذا اکادمی کی کارکردگی کو مزید بہتر و معیاری بنانے کے لیے فوری اقدامات اٹھائے جانے چاہئیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments