اسکیم 33 میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان کے قتل کا مقدمہ درج

 اسکیم 33 میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان کے قتل کا مقدمہ درج

کراچی(اسٹاف رپورٹر)تھانہ سچل کے علاقے اسکیم 33 میں موٹرسائیکل چھیننے کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 20 سالہ نعیم کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ مقتول نوجوان نعیم اللہ کے بھائی کلیم اللہ کی مدعیت میں سچل تھانے میں درج کیا گیا ہے ، مقدمہ قتل اور ڈکیتی کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے اور مقدمے میں 4 نامعلوم مسلح ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے ۔مقتول کے بھائی کلیم اللہ کے مطابق مقتول نوجوان نعیم اللہ اختر کالونی کا رہائشی اور آبائی تعلق ضلع کشمور سے تھا۔کلیم اللہ کا کہنا ہے کہ نعیم نے موٹرسائیکل ڈاکوؤں کو دے دی تھی اس کے باوجود  ملزمان نے بھائی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...